منشیات کی اسمگلنگ،31گرفتار

   

Ferty9 Clinic

اندور : مدھیہ پردیش کے اندور کی کرائم برانچ پولس نے گزشتہ 80 دنوں میں 13 مرتبہ کارروائی کرتے ہوئے چار ریاستوں کے پانچ شہروں سے 31 ملزمان کو 70 کروڑ کے غیرقانونی منشیات (ایم ڈی ایم اے ) کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا ہے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس (کرائم برانچ) گرو پرساد پراشر نے ‘یواین آئی’ کو بتایا کہ اس معاملے میں سب سے پہلے جنوری کو یہاں کے لسوڑیا تھانہ علاقہ میں دبش دے کر پولیس نے 5 اہم ملزمان کوگرفتار کیاتھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 70 کروڑ روپے مالیت کی 70 کلوگرام ایم ڈی ایم اے ڈرگ اور موبائل فون، الیکٹرانک سامان اور 13 لاکھ روپے کی نقدی رقم بھی برآمد کی ہے ۔