منشیات کی اسمگلنگ پر بیرون ملک کے دو افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے دو افراد کو پولیس راجندر نگر نے گرفتار کرلیا جن کا تعلق سوڈان اور یمن سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے 24 سالہ صالح عبید احمد بان شملان ساکن سنگاڑہ بستی بنجارہ ہلز متوطن یمن اور آدم یونس عبداللہ ساکن زہرہ نگر بنجارہ ہلز متوطن سوڈان کو گرفتار کرلیا۔ صالح عبید سال 2016 میں حیدرآباد آیا تھا اور اس نے بی سی اے عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور بنجارہ ہلز میں کرایہ کے مکان میں رہنے لگا۔ آدم یوسف نے بھی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ہندوستان کا رخ کیا اور اس نے پی سی اے گلوکل یونیورسٹی سہارنپور، اترپردیش میں داخلہ لیا۔ انگریزی زبان سیکھنے کی غرض سے حیدرآباد پہنچا اور بنجارہ ہلز میں کرایہ کے مکان میں رہنے لگا۔ دونوں میں دوستی ہوگئی اور منشیات کے عادی بن گئے۔ ایک نامعلوم شخص کے ذریعہ منشیات حشیش کو حاصل کرنے کے بعد راجندر نگر کے علاقہ منترا حال پہنچے تاکہ اس کو فروخت کرنے کے بعد بھاری رقم حاصل ہو اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔