منشیات کے خاتمہ کیلئے شہریوں کو سماجی ذمہ داری نبھانے پر زور : کمشنر سٹی پولیس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد کمشنر وی سی سجنار نے کہاکہ منشیات کا استعمال اسکول کے بچوں کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ یہ وباء بچوں کو چرس کی چاکلیٹ کی شکل میں متاثر کررہی ہیں۔ اس تناظر میں والدین کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ والدین کو اپنے بچوں کے رویہ پر خاص توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر بچوں کے رویہ میں تبدیلی دکھائی دے تو ان سے سختی کے ساتھ پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ والدین اپنے بچوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ بصورت دیگر حالات ہاتھ سے نکل جانے کا خطرہ ہے۔ پولیس حیدرآباد کو منشیات سے پاک شہر بنانے کے مقصد سے کام کررہی ہے۔ حیدرآباد کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی ذمہ داری کے طور پر ہر شہری کو حصہ لیتے ہوئے منشیات کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔