منموہن سنگھ کو ووٹر کارڈ حوالہ کیاگیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر کے عہدے کے انتخاب کے عمل کے دوران پارٹی کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری نے چہارشنبہ کو اپنا ووٹر شناختی کارڈ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر جاکے ان کے حوالے کیا۔ڈاکٹر سنگھ کانگریس صدر کے انتخاب کیلئے مندوب ہیں اور اس انتخاب میں مندوبین حصہ لے سکتے ہیں۔
مستری کے ساتھ پارٹی کے محکمہ انتخاب کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے جو ڈاکٹر سنگھ کو ووٹر کارڈ دینے گئے تھے۔