منوج جارنگے پاٹل کو ’زیڈ پلس‘ سکیورٹی دینے کا مطالبہ، وزیر اعلیٰ کو مکتوب

   

بیڑ ، 7 نومبر (یو این آئی) بیڑ ضلع کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے مراٹھا تحریک کے معروف رہنما منوج دادا جارنگے پاٹل کو ‘زیڈ پلس’ درجہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے جارنگے پاٹل کے قتل کی مبینہ سازش کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق منوج جارنگے پاٹل کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق کچھ شواہد سامنے آئے ہیں، اور ابتدائی طور پر دو مشتبہ افراد کو جالنہ پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔ اس انکشاف کے بعد بیڑ سمیت پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سطح پر اس مسئلے کو نہایت حساس قرار دیتے ہوئے نمائندوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جارنگے پاٹل کی جان کی حفاظت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے نیز خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعے معاملے کی منصفانہ اور شفاف تفتیش کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔