سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں اتوار کی صبح ہوئیبھیانک سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے -انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کنگن علاقے میں اتوار کی صبح ایک مسافر بردار بس اور نجی گاڑی کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین سیاحوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 17 دیگر مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔اس بھیانک حادثے پر اظہار دکھ کرتے ہوئے منوج سنہا نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا: ‘گاندربل میں آج ہونے والے بھیانک سڑک حادثے میں انسانی جانیں ضائع ہونے کے بارے میں جان کر گہرا دکھ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘میں مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دست بدعا ہوں’۔سڑک حادثے پر گہرا دکھ ہوا جس میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں’۔