منوج سنہا کا بی ایس ایف کو یوم تاسیس پر مبارک باد

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو 58 یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالیمت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے ۔بتادیں کہ بی ایس ایف اپنا 58 واں یوم تاسیس منا رہا ہے ملک کے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اس فورس کا قیام یکم دسمبر 1965 میں عمل میں لایا گیا تھا۔