سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معراج النبیؐ کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شب معراج کے مقدس موقع پر میں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔