منوج پانڈے کی شیخ حسینہ سے ملاقات

   

ڈھاکہ :ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے منگل کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔مسٹر پانڈے نے میرپور میں اسٹاف کالج آرمڈ فورسز وارفیئر کورس کے طلباء اور افسران کو ہندوستان کے سیکورٹی کے تناظر پر ایک لیکچر دیا۔انہوں نے بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف پیس سپورٹ اینڈ آپریشن ٹریننگ کا دورہ کیا اور یہاں اس کے اراکین سے بات چیت کی، جو اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے بنگلہ دیش کے امن دستوں کو تربیت دیتا ہے ۔ ہندوستانی آرمی چیف بنگلہ دیش کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔