دوسری او رتیسرے نمبر پر بالترتیب پائل او رانجلی کے ناموں کا اعلان کیاگیاہے
ممبئی۔ کافی عرصہ نہیں گذرا ہے کہ وہ ”ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین“ کے الزام جس کا انہوں نے انکار کیاہے‘ کے سبب جیل میں تھے‘ مگر پچھلے ہفتہ او راتوار کی نصف رات کو کامیڈین منور فاروقی یکتا کپور اور کنگانا راناؤت کے لاک آپ سے بیس لاکھ کے چیک او رایک نئی کار کے ساتھ رہا ہوگئے۔
انہیں شو کافاتح قراردیاگیاہے جس ریالٹی شو کے فائنل جس میں پائل روہاتگی‘ انجلی اروڑا‘ اعظم فلاح اور شیو م شرما بھی تھے اختتام کو پہنچا ہے۔ دیگر ریالٹی شوز کی طرح نہیں مذکورہ لاک آپ کے فاتح کا فیصلہ نہ صرف معروف ووٹوں کی بنیاد پر کیاگیاجس میں فاروقی سب سے آگے تھے‘ مگر میزبان کنگانا راناؤت اس عنوان پر آخری الفاظ پر بھی اس کا انحصار تھا۔
فاتح کے قطع فیصلے کے لئے ان کی منظوری کی مہر ضروری تھی۔ پائل او رانجلی جس کے قریب ریالٹی شو کے دوران فاروقی آگئے تھے‘ ان دونوں کو فاتح نمبر اور تین قراردیا گیاہے۔
فاروقی جس کو ’لاک آپ“ میں داخل ہونے سے قبل دیکھا گیا ہے کہ کرناٹک حکومت نے ان کے شوز منسوخ کئے‘ بہت ساری ہمدری عوام سے انہیں ملی کیونکہ کہ وہ ڈونگری کے چال کا غریب لڑکا تھا‘ جس کے ماں نے خودکشی کرلی‘ جس کی شادی ٹوٹ گئی‘ اور بچپن میں جس کے ساتھ جنسی بدسلوکی ہوئی ہے۔
سیاسی نظریا ت پر ابتداء میں کنگانا اور فاروقی کے درمیان بہت ساری باتیں ہوئی مگر واضح رہے کہ ان کی یہ نااتفاقیاں فاروقی کو فاتح قرارد ینے میں شوہ کی معروف میزبان کے لئے روکاٹیں نہیں بنی ہیں۔