حیدرآباد ۔16 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس نے منوگوڑ ضمنی چناؤ میں انتخابی مہم اور حکمت عملی کیلئے کمیٹی تشکیل دی ۔ جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور نے کمیٹی کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ سابق ایم پی مدھو یاشکی گوڑ صدرنشین ہونگے ۔ سابق وزیر رام ریڈی دامودر ریڈی کنوینر ہونگے ۔ ارکان میں بلرام نائک ، شریمتی ڈی انوسویا سیتکا رکن اسمبلی ، انجن کمار یادو ، ایس اے سمپت کمار اور ای انیل کمار کو شامل کیا گیا ہے۔ر