منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی

   


ٹی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم، جناب محمد محمود علی وزیرداخلہ کا خطاب

حیدرآباد 29/اکتوبر (پریس نوٹ) منوگوڑ حلقہ اسمبلی میں ٹی آر ایس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے میں کوئی پارٹی نہیں روک سکتی، کیونکہ منوگوڑ عوام کو صرف ٹی آر ایس پارٹی پر یقین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے ہفتہ کو چوٹ اپل منڈل کے ۔ لکارم اور بنگاری گڈہ علاقوں میں پارٹی مہم کے دوران کیا۔ وزیر پچھلے نو دنوں سے منوگوڑ میں پارٹی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے منوگوڑ کے چھ منڈلوں کا دورہ کیا اور رائے دہندوں سے انفرادی طور پر ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے پچھلے نو دنوں میں حلقہ کے تمام مسلم رائے دہندوں سے خصوصی ملاقاتیں کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں عوام کا بالخصوص مسلمانوں کا جھکاؤ کانگریس کی طرف تھا لیکن مسلسل ملاقاتوں اور ٹی آر ایس حکومت کی آٹھ سالہ کارکردگی سے مسلم اقلیت ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کررہے ہیں۔ محمد محمود علی نے پارٹی مہم کے دوران حلقہ منوگوڑ کے متعدد دیہاتوں کا دورہ کیا اور گھر گھر جاکر عوام کو ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات شادی مبارک، کلیانہ لکشمی ،رعیتو بندھو ،رعیتو بیمہ، چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی، مفت پینے کے پانی کی سہولت، ریسیڈنشیل اسکولس و کالجس کا قیام، وظائف، اسکالرشپس، مفت کوچنگ سہولت، چیف منسٹر اوور سیز اسکالرشب، دلت بندھو، ڈبل بیڈروم مکانات اور دیگر اسکیمات کی تفصیلات کو عوام کے سامنے پیش کیا۔ وزیرمحمد محمود علی نے منوگوڑ عوام کو یاددہانی کروائی کہ وزیر اعلیٰ کے چندراشیکھر راؤ نے ہی نلگنڈہ ضلع کی عوام کو فلورائیڈ پانی سے نجات دلائی اور پینے کا صاف پانی نلوں کے ذریعہ گھروں تک پہنچایا. انہوں نے آج چوٹ اپل کے متعدد طبقات کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی پارٹی مہم کو جاری رکھا اور پارٹی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر کارپوریٹر بابا شریف، سینئر قائدین خواجہ بدرالدین، سبیل الدین فرید، عارف الدین ، ظہورالدین یوسفی، محمد شبیر ، سید اعجاز، محمد افروز اور دیگر شریک تھے۔