حیدرآباد ۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے لئے انتخابی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا۔ ہر دیہات میں گھر گھر پہنچ کر ٹی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی ناکامیوں پر مشتمل پمفلٹ حوالے کئے جارہے ہیں۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے انتخابی مہم کے انچارج منڈل سطح کے قائدین سے ربط قائم کیا۔ 7 منڈلوں کے لئے 14 سینئر قائدین کو انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اسی دوران کانگریس پارٹی نے امیدوار کے نام پر سرگرم مشاورت شروع کردی ہے ۔ مقامی قائدین نے جن ناموں کی تجویز پیش کی ان میں کرشنا ریڈی ، پی شراونتی اور پی روی کمار شامل ہیں۔ ان تینوں قائدین کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے ہائی کمان کو رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریونت ریڈی اور اتم کمار ریڈی نے کرشنا ریڈی کے نام کی ہائی کمان سے سفارش کی ہے۔ر