منوگوڑ ضمنی چناؤ ‘ 3 نومبر کو پولنگ ‘ 6 نومبر کو ووٹوں کی گنتی

   


الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ۔7 اکٹوبر کو اعلامیہ کی اجرائی ‘ ضابطہ اخلاق نافذ
حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز) سنٹرل الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے ۔ 7 اکٹوبر کو الیکشن اعلامیہ جاریہ ہوگا ۔ 14 اکٹوبر تک پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی ۔ 15 اکٹوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی تنقیح ہوگی ، 17 اکٹوبر تک پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی گنجائش ہوگی ۔ 3نومبر کو رائے دہی اور 6نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ واضح رہے کہ کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے استعفیٰ دینے پر منگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ کانگریس سے مستعفی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اب منگوڑ میں کانگریس ، ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔ سب سے پہلے ٹی آر ایس نے منگوڑ میں جلسہ عام منعقد کیا جس کے بعد کانگریس و بی جے پی نے بھی اپنے جلسہ عام کا انعقاد کیا ہے ۔ تاہم کانگریس پارٹی نے سب سے پہلے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے ابھی تک سرکاری طور پر اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ تاہم تینوں سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے اور رائے دہندوں کو راغب کرنے ہر طرح کے سیاسی ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ پیسہ اور شراب پانی کی طرح بہائی جا رہی ہے ۔ ہر پارٹی ضمنی انتخاب میںکامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔ 2018ء کے اسمبلی حلقہ میںکانگریس نے اس حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی ، دوبارہ کامیابی حاصل کرنے بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلارہی ہے ۔ دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹی آر ایس اس مرتبہ کامیابی حاصل کرنے خصوصی حکمت عملی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ گذشتہ انتخابات میں یہاں بی جے پی کا مایوس کن مظاہرہ تھا تاہم اس وقت کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی اس مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ پرمقابلہ کرتے ہوئے بی جے پی کی کامیابی کیلئے کام کررہے ہیں ۔ ن