حیدرآباد ۔13 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن کونسل جیون ریڈی نے الزام عائد کیا کہ راج گوپال ریڈی کے غرور اور تکبر کے نتیجہ میں منوگوڑ میں ضمنی چناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کی یکسوئی پر راج گوپال ریڈی نے کبھی بھی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال ریڈی کا رویہ ہمیشہ غیر ذمہ دارانہ رہا ۔ انہوں نے راج گوپال ریڈی سے سوال کیا کہ کسانوں کے حق میں احتجاج یا پھر وعدوں کی تکمیل کے لئے حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے یہ احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ راج گوپال ریڈی کو ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جیون ریڈی کے مطابق ٹی آر ایس اور بی جے پی ایک ووٹ کیلئے 10 ہزار روپئے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ر