منوگوڑ میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری ‘ ضلع کلکٹر

   

حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ ضلع الیکشن آفیسر اور کلکٹر نلگنڈہ ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے اور اس کی پابندی ہر پارٹی کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منوگوڑ حلقہ کے اطراف 9 چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں تاکہ دولت و شراب کی منتقلی کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے تلاشی مہم جاری رہیگی ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ 4 اکتوبر تک ووٹر لسٹ میں شمولیت کیلئے درخواستوں کا جائزہ لے کر حقیقی اہل افراد کے نام شامل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی چناؤ کے سبب ناموں کی شمولیت کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ر