حیدرآباد 14 اکٹوبر( سیاست نیوز ) منوگوڑ ضمنی انتخاب میں جمعہ کی رات 9 بجے تک 119 امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کئے ۔ آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا اور وقت 3 بجے دن تک کا ہی تھا ۔ تاہم 2.30 بجے کثیر تعداد میں لوگ نامزدگی داخل کرنے پہونچے اور قطار بنادی ۔ رات دیر گئے تک پرچہ نامزدگی داخل کی جا رہی تھی ۔ 9 بجے شب تک جملہ 119 پرچے داخل کئے گئے ۔