آج دوبارہ سماعت کا فیصلہ، فہرست عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت
حیدرآباد 13 اکتوبر (سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے منوگوڑ حلقہ کی ووٹر لسٹ پر حکم التواء سے انکار کردیا تاہم بی جے پی کی در خواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ۔ درخواست گزار کی جانب سے رچنا ریڈی نے دلائل پیش کرکے کہا کہ ضمنی چناؤ کے پیش نظر ووٹر لسٹ میں کئی منڈلوں میں کثیر ناموں کا اضافہ کیا گیا۔ یہ اضافہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ بتایا گیا کہ فارم 6 کے مطابق تقریباً 25 ہزار نام شامل کئے گئے ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل اویناش دیسائی نے بتایا کہ کمیشن نے قطعی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ ہر سال نئے نام شامل کئے جاتے ہیں۔ جنوری 2021 ء تک ووٹرس کی تعداد 2.22 لاکھ تھیں جو اب 2.38 لاکھ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ میں نئے شامل 25 ہزار ناموں میں 7000 کو حذف کردیا گیا ۔ ناموں کی شمولیت کا کام شفافیت سے کیا گیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ پیش کرنے کی ہدایت دی اور آئندہ سماعت کل 14 اکتوبر کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے صرف دو ماہ میں شامل ناموں کی تفصیلات اور طریقہ کار کی وضاحت کی ہدایت دی ہے ۔ ر