حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے سابق اسسٹنٹ الیکشن آفیسر جگناتھ راؤ کو فوری معطل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے حکومت سے کہا کہ صبح 11 بجے معطلی کے احکامات جاری کردیئے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کو مناسب سیکوریٹی کی فراہمی میں ناکامی پر متعلق ڈی ایس پی کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت دی۔ منوگوڑ ضمنی چناؤ میں امیدواروںکو انتخابی نشان کے الاٹمنٹ کے معاملہ میں سابق اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایک امیدوار کو پہلے سے الاٹ کردہ انتخابی نشان تبدیل کرنے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا ۔ اس اقدام کے لئے ذمہ دار ریٹرننگ عہدیدار جگناتھ راؤ کو فوری عہدہ سے علحدہ کردیا گیا ۔ اسی دوران سابق رکن اسمبلی جی پرکاش راؤ نے الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ضمنی انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تقریباً 132 کروڑ کی شراب تقسیم کی جارہی ہے۔ر