منچریال ، آٹو موبائل گودام میں آتشزدگی

   

شادی کی بارات میں پٹاخے چھوڑنے سے واقعہ

منچریال ۔ 23 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): منچریال میں کل رات قومی شاہراہ پر واقع اشوک آٹو موبائل ( روبرو ایس بی آئی) کے دوسری منزل پر واقع آٹو موبائل گودام میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ ایس آئی منچریال کے بموجب کل رات شادی کی بارات میں پٹاخے چھوڑے جانے کے دوران ایک پٹاخہ ( راکٹ ) اشوک آٹو اسٹور کے دوسری منزل میں جاگرا ۔ جس کی وجہ سے آٹو موبائل ذخیرہ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری منزل کو لپیٹ میں لے لی ۔ منچریال فائر سرویس کے علاوہ چنور ، بیلم پلی سے بھی فائر سرویس کو طلب کرتے ہوئے تقریبا دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر مقامی ایم ایل اے مسٹر این دیواکر راؤ نے مقام واقعہ پہونچ کر حادثہ کا جائزہ لیا ۔ اسٹیشن فائر آفیسر مسٹر دیویندر نے نقصان کا تخمینہ 8 تا 10 لاکھ روپئے بتایا ہے ۔ ایس آئی نے کہا کہ شادی کی بارات میں لاپرواہی سے پٹاخہ چھوڑے جانے سے مہیب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا اور کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنے کے لیے شادی و دیگر جلوسوں کے دوران پٹاخہ کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کو روکنے کے لیے ٹھوس اقداما