منچریال میں پاسپورٹ مرکز کا آغاز

   

منچریال۔/20فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آفس میں پاسپورٹ مرکز کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس خصوص میں تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ درخواست گذار راست طور پر پوسٹ آفس پہنچ کر اپنے فارمس آن لائین یا آف لائن میں پیش کرسکتے ہیں۔ تمام تنقیح کے بعد درخواست گذار کو ذریعہ پوسٹ اندرون ایک ہفتہ پاسپورٹ حاصل ہوجائے گا۔ پاسپورٹ درخواست فیس بچوں کیلئے 1000/- روپئے اور بڑوں کیلئے 1500/- مقرر کی گئی ہے۔

سرکاری اراضی کے قابضین کو برخاست کرنے سی پی آئی ایم ایل کا مطالبہ
منچریال۔/20 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال میں سرکاری اراضی پر غیر مجاز قابضین جن میں برسر اقتدار اور دیگر پارٹیوں کے سیاسی قائدین اور رئیل اسٹیٹ مافیا جنہوں نے گزشتہ 15 سالوں میں تالابوں، کنٹوں کے علاوہ دیگر سرکاری اراضیات جو سینکڑوں ایکر زمین ہے قبضہ کرتے ہوئے نقلی پٹے بنالئے ہیں ان کے خلاف ٹھوس تحقیقات کرتے ہوئے مقبوضہ اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے اور بے گھر ، غریب خاندانوں میں مذکورہ اراضی تقسیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل نیو ڈیموکریسی سکریٹری منچریال مسٹر ٹی سرینواس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ضلع کلکٹر منچریال سے مطالبہ کیا کہ کروڑہا روپیوں کی مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے منچریال کے مستحق ، غریب اور بے گھر خاندانوں میں تقسیم کرتے ہوئے ان کی مدد کی جائے۔ اس پروگرام میں نیو ڈیموکریسی قائدین مسٹر لال کمار، محمد چاند پاشاہ، برہمانندم، تروپتی اور دیگر موجود تھے۔