منگلورو دھماکہ۔ دہشت گردی کے مشتبہ کے بازیاب ہوتے ہی این ائی اے نے جانچ میں تیزی لائی

,

   

ذرائع کے مطابق دہشت گرد ملزم محمد شارق‘ جو ایک اسپتال میں زیرعلاج ہے‘ صحت یاب ہوگیاہے اور ایجنسی کے اہلکاروں نے منگلورو شہر میں 19نومبرکو ہونے والے دھماکے کے بارے میں پوچھ گچھ تیز کردی ہے۔

دکشانا کنڈا۔مذکورہ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی(این ائی اے) نے منگلورو دھماکہ معاملے کی تحقیقات میں اضافہ کردیا جس کو ایجنسیوں نے ”دہشت گرد“ کاروائی قراردیا ہے۔

ذرائع کے بموجب مشتبہ دہشت گرد محمد شارق کو ایک اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے‘ جو صحت یاب ہوگیا ہے او رایجنسی کے اہلکاروں نے منگلورو شہر میں 19نومبر کو ہونے والے دھماکے کے حوالے سے اس کو پوچھ گچھ تیزی کردی ہے۔

جن حکام نے پہلے اس کا بیان لیاتھا وہ اب حساس معلومات حاصل کررہے ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر ٹیموں کو جنوبی ہندوستان میں دہشت گردی کے نٹ ورک کی جڑوں تک پہنچنے کے لئے منتقل کیاگیاہے۔

دھماکے میں محمد شارق 45فیصد جھلس گیاتھا اور اس کی حالت تشویش ناک تھی۔مذکور ہ پولیس اور این ائی اے کا دعوی ہے کہ مشتبہ دہشت گرد کی بازیابی تحقیقات کے لئے کافی اہم ہے۔

اتھارٹیز کی اب ساری توجہہ ان تاروں کوجو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے حمایتی نظام پر مشتمل ہے منظرعام پرلانے میں لگائے ہوئے ہے۔

ایجنسی انٹرنیشنل رابطے بھی تلاش کررہی ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری جس نامعلوم دہشت گرد تنظیم نے لی ہے اس نے اے ڈی جی پی (لاء اینڈارڈر)الوک کمار کوبھی دھمکی دی ہے۔ڈراک نٹ پر پوسٹ میں اس تنظیم نے ایک او ردھماکے کی بھی دھمکی دی ہے۔ اس پر مزیدتحقیقات ہنوز جاری ہے۔