منگلور میں 15 جرنلسٹس گرفتار

   

٭ منگلور پولیس نے جمعہ کے روز اس وقت 15 جرنلسٹوں کو گرفتار کرلیا جب وہ گذشتہ دنوں پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افرادکی پوسٹ مارٹم کی رپورٹنگ کیلئے پہنچے تھے، گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان جرنلسٹوں سے تفتیش کی جارہی ہے جوکہ بغیر اکریڈیشن کارڈ کے یہاں رپورٹنگ کو پہنچے تھے۔ ان رپورٹروں کا تعلق ایشیانیٹ، منروما اور نیوز18 ایسے خبر رساں اداروں سے ہے۔ واضح رہیکہ گذشتہ روز منگلور میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف زبردست عوامی مظاہرے کئے گئے تھے۔ اس دوران پولیس نے دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یہ احتجاجی بھی گذشتہ روز قانون شہریت کے خلاف احتجاج کررہے تھے جبکہ مہلوکین کے ورثا کا دعویٰ ہیکہ یہ لوگ احتجاج میں شامل نہیں تھے اور پولیس نے گلی میں گھس کر گولی کا نشانہ بنایا۔