حیدرآباد: منگل ہاٹ پولیس نے بھائی کے قتل کیس میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ مسٹر رنوی ریڈی نے کہا کہ 26 سالہ ایم نریندر اور 28 سالہ ایم رویندر جو آپس میں سگے بھائی ہیں اور اپنے چھوٹے بھائی این پرساد سے دلبرداشتہ ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مقتول اپنی ماں درگما اور دونوں بھائیو ں کو بھی حالت نشہ میں تنگ کیا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں بھائی اور ماں دوسرے مقام منتقل ہوگئے تھے۔ اس کے باوجود بھی مقتول پرساد اپنے بھائیوں اور ماں کو تنگ کر رہا تھا جس کے نتیجہ میں دونوں بھائی رویندر اور نریندر نے چھوٹے بھائی پرساد کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا اور 9 مئی کی صبح کی اولین ساعتوں میں دونوں بھائیوں اپنے بہنوئی رتنا کمار کی مدد سے پرساد کا کپڑے سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔