منگل ہاٹ میں اقدام خودکشی کرنے والے شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/11 جون،( سیاست نیوز) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص کیڑے مار دوا کے استعمال سے فوت ہوگیا۔ پولیس منگل ہاٹ کے مطابق 34 سالہ شخص کرن کمار جو منگل ہاٹ علاقہ کا ساکن اور کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا 6 جون کو نشہ کی حالت میں کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا۔ اس کی بیوی نے فوری طور پر گھریلو نسخہ استعمال کرتے ہوئے کرن کمار کو املی کا رس پلایا اور اس کی حالت سنبھل گئی ۔ تاہم 8 جون کو اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور وہ علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔