منگولیا میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے ایئرانڈیا کی خصوصی پرواز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 4 نومبر (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا نے منگل کے روز منگولیا کے اولان بٹور میں پھنسے ہوئے اپنے 228 مسافروں کو واپس لانے کیلئے ایک امدادی پرواز روانہ کی۔ ایئر لائن کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ یہ پرواز چہارشنبہ کی صبح مسافروں کو لے کر دہلی واپس پہنچے گی۔ امریکہ کے سان فرانسسکو سے دہلی آنے والی پرواز اے آئی 174 کو طیارہ میں تکنیکی خرابی کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی طور پر گزشتہ روز اولان میں اتارنا پڑا تھا۔
بٹور میں اتارا گیا تھا۔ یہ طیارہ 02 نومبر کو سان فرانسسکو سے روانہ ہوا تھا اور کولکاتہ کے راستے دہلی آنا تھا۔ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کا پتہ چلنے کے بعد پائلٹوں نے اسے اولان بٹور میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ لینڈنگ سے ایک گھنٹہ قبل ہی ہوائی اڈے کو اس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ طیارہ اولان بٹور ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ترجمان نے بتایا کہ منگولیا میں ہندوستانی سفارت خانہ اور مقامی حکام کے تعاون سے ایئر انڈیا مسافروں اور عملے کے ارکان کو ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔ انہیں ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے اور دہلی لانے کے لیے متبادل پرواز کے بارے میں معلومات دی گئی ہے ۔ اس سے قبل، ایئر انڈیا کے ترجمان نے پیر کے روز بتایا تھا کہ پرواز نمبر اے آئی 174 کے پائلٹوں نے تکنیکی خرابی کے خدشے کے پیش نظر احتیاطاً طیارے کو اولان بٹور ہوائی اڈے پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کی جانچ کی گئی ۔