حیدرآباد ۔ /27 فبروری (سیاست نیوز) منگوڑ بستی حبیب نگر میں بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک ہی ماں کے 3 لڑکیاں ملبہ میں دب کر ہلاک ہوگئیں ۔ پولیس حبیب نگر نے نعشوں کو ملبہ سے نکال کر دواخانہ منتقل کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قدیم مکان کی دیوار بوسیدہ ہوگئی تھی۔آج یہ 3 لڑکیاں گھر میں محو خواب تھیں دیوار گرنے سے ملبہ میں دب گئیں ۔مہلوک لڑکیوں کی 6 سالہ روشنی ،4 سالہ پوانی اور چار ماہ کی سریکھا کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔