منہدمہ پل کے نیچے سے پانچ نعشیں برآمد

   

Ferty9 Clinic

تائیپی ۔ 2 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں ایک منہدمہ پل کے نیچے سے پانچ نعشیں نکالی گئیں۔ بچاؤ کاری عملہ نے یہ بات بتائی جبکہ آخری شخص کی تلاش کا کام ہنوز جاری ہے ۔ پل کے گرنے سے اس کا ملبہ نیچے ٹھہری ہوئی کشتیوں پر گرگیا تھا ۔ دوسری طرف تائیوان کی نیشنل فائر ایجنسی نے بتایا کہ مہلوکین ملایشیا اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے سمکیاتی ورکرس تھے جن کی نعشیں تباہ شدہ کشتیوں کے قریب ہی پانی سے نکالی گئیں۔ دریں اثناء زیر ٹرانسپورٹ لین ۔ چیارلنگ نے احباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش ہنوز جاری ہے اور اس حادثہ کی تحقیقات کے لئے شہادتیں اکٹھا کی جارہی ہیں۔