“منیش سسودیا کو جیل میں قتل کرنے کی سازش” کے عام آدمی پارٹی کے الزام پر تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے دیا جواب

   

نئی دہلی: دہلی کے محکمہ جیل خانہ جات نے تہاڑ جیل میں منیش سسودیا کے قتل کی سازش کرنے کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے نمبر 2 لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو شراب پالیسی معاملے میں 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ فی الحال 20 مارچ تک تہاڑ جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ ساتھ ہی ان کی ضمانت کی عرضی پر جمعہ 10 مارچ کو سماعت ہوگی اس سے قبل عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھردواج نے الزام لگایا تھا کہ مرکزی حکومت منیش سسودیا کو سیاسی طور پر قتل کروانا چاہتی ہے۔ سوربھ بھردواج نے ہولی کے دن پریس کانفرنس کرکے دہلی جیل محکمہ پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا مرکزی حکومت کی سازشوں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ انہیں کسی سازش کے تحت تہاڑ جیل کی جیل نمبر 1 میں رکھا گیا ہے۔