منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے جھٹکا، گرفتاری معاملہ میں سماعت سے انکار، کہا: ہائی کورٹ جائیں

   

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ منیش سسودیا کی عرضی پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہا بھی اس مرحلہ میں دخل نہیں دے سکتے، ساتھ ہی کورٹ نے سسودیا کو ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ منیش سسودیا معاملہ میں سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے پر اے اے پی کا بیان بھی سامنے آیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ ہم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، ہم ہائی کورٹ جائیں گے ۔