منیش سسودیا کی گرفتاری کے خلاف دہلی بھر میں 2500 اسٹریٹ میٹنگیں منعقد کرے گی عام آدمی پارٹی

   

نئی دہلی: ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی کے ذریعہ اپنے سینئر لیڈر اور سابق وزیر منیش سسودیا کی گرفتاری کے بعد، عام آدمی پارٹی لوگوں تک پہنچنے اور انہیں بی جے پی کی “آمریت پسندی” کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے دہلی میں 2500 گلیوں میں کارنر میٹنگ کرے گی۔ جمعرات کو دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے کی صدارت میں ایک تنظیمی میٹنگ ہوئی اور ریاستی یونٹ نے محلہ سبھا اور نکڑ سبھا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مکینوں تک پہنچ سکیں اور انہیں “مودی حکومت کی طرف سے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے بارے میں” آگاہ کریں۔ گوپال رائے نے کہا کہ بی جے پی کو بے نقاب کرنے کے لیے 3 مارچ کو دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں میں سویم سیوک (رضاکارانہ) میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔