منیش سسودیا 20 مار چ تک عدالتی حراست میں، اب تہاڑ میں منے گی ہولی

   

نئی دہلی: دہلی کی راؤس ایونیو عدالت نے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پیر کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اب اسے 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے 4 مارچ کو ان کی سی بی آئی تحویل دو دن کی بڑھا دی گئی تھی جس کی مدت کل ختم ہو رہی ہے۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے ایجنسی کو عام آدمی پارٹی لیڈر کو پیر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔سی بی آئی نے سسودیا کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ میں جانچ میں مبینہ طور پر تعاون نہیں کرنے اور تفتیشی اہلکاروں کے سوالات سے بچنے کے الزامات میں 26 فروری کو گرفتار کیا تھا ۔ ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے ہفتہ کو سسودیا کی حراست چھ مارچ تک بڑھا دی تھی۔