نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔خیال رہے کہ عآپ ایم پی سنجے سنگھ اس وقت دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں قید ہیں۔ سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر کو ایکسائز پالیسی کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔