منیش سیسوڈیا کو آبکاری اسکام معاملے میں دہلی عدالت میں پیش کیاگیا

,

   

سی بی ائی نے ریمانڈ پیپر میں یہ الزام لگایا کہ سیسوڈیا نے دہلی آبکاری پالیسی اسکام میں ایک اہم رول ادا کیاہے۔
نئی دہلی۔ دہلی آبکاری پالیسی اسکام کے ضمن میں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی) کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو ذرائع کے مطابق تحویلی ریمانڈ کے اختتام کے بعد راؤس ایونیو ضلع عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا یہ ہے کہ سیسوڈیا کو ہفتہ کے روز2بجے پیش کیاجائے گا۔ذرائع کایہ بھی دعوی ہے کہ سیسوڈیا کی تحویلی ریمانڈ کی وہ مزیدمانگ کریں گے۔ سی بی ائی کے ذرائع کادعوی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سابق منسٹر ٹال مٹو ل کررہے ہیں اور تعاون نہیں کررہے ہیں۔

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی ذرائع کاکہنا ہے کہ جنوری میں انہوں نے سیسوڈیا کے دفتر سے ایک کمپیوٹر ضبط کیا تھا۔بعدازاں یہ سمجھ میں آیاکہ کمپویٹر سے کچھ فائیلس اور ڈیٹا حذف کردیاگیاہے۔ پھر سی بی ائی نے کمپیوٹر فارنسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل) کو حذف فائیلوں کی بحالی کے لئے روانہ کیاتھا۔

اب ایف ایس ایل نے انہیں ایک رپورٹ دیہے اور کمپیوٹر سے حذف ساری فائیلوں کو حاصل کرلیاہے۔ اسکے علاوہ ایک ائی اے ایس اہلکار کا بیان بھی سیسوڈیا کے سامنے لیاگیا‘جو ان کے گواہ بن گیا اور سی آر پی سی کی دفعہ 164کے تحت اپنا بیان قلمبندکروایاہے۔

اپنی گرفتاری کے ایک روز سیسوڈیا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ ستیندر جین جو فی الحال جیل میں ہیں دہلی ہیلتھ منسٹر کے عہدے پرفائز تھے‘ سیسوڈیا ے ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔سی بی ائی نے ریمانڈ پیپر میں یہ الزام لگایا کہ سیسوڈیا نے دہلی آبکاری پالیسی اسکام میں ایک اہم رول ادا کیاہے۔

ذرائع نے کہاکہ ”آبکاری پالیسی کے ضمن میں ماہرین کمیٹی کی مذکورہ رپورٹ کو سیسوڈیا نے صرف کچھ شراب کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تبدیل کردیا ہے۔

اس کو ملزم وجئے نیر کے ذریعہ انجام دیاگیا ہے‘ اس نے ساوتھ گروپ کی جانب سے 100کروڑ روپئے لئے جس پر جنوبی ہند نژاد شراب کاروائیوں اور سیاست دانوں کا کنٹرول ہے۔

حوالہ چینل کے ذریعہ 100کروڑ کی ادائیگی عمل میں ائی‘ جس کی ہم نے نشاندہی کرلی ہے۔ہمیں جانکاری ملی ہے کہ2021ستمبر اور اکٹوبر کے دوران سیسوڈیا نے 14سل فونس اور 4سم کارڈس تبدیل کئے ہیں۔ موبائیل فونوں کوتبدیل کرنے کا مقصد شواہد کومٹانے کے لئے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

سیسوڈیا کے سکریٹری دیویندر شرما نے یہ تمام موبائیل فونس انہیں فراہم کئے ہیں‘ اس سلسلے میں ہمارے پا س ان کا بیان ہے“۔سی بی ائی نے سات لوگوں کے خلاف پہلے یی چارج شیٹ داخل کردی ہے اور وہ اس کیس میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔