منیش سیسوڈیا کو ضمانت نہیں ملی

   

نئی دہلی : دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسوڈیا کو ایک بار پھر عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں راؤس ایونیو کورٹ سے وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں 26 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ منیش سیسوڈیا کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں بی آر ایس لیڈر کے راؤس ایونیو کورٹ نے کویتا کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے کویتا کو 26 جولائی کو دوپہر 2 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ عدالت نے شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں کویتا کی عدالتی تحویل میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ سیسوڈیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا ۔