منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی کے جھارکھنڈ‘ مغربی بنگال میں چھاپے

,

   

مذکورہ معاملے کے تار مبینہ غیرقانونی کانکنی سے بھی جڑیں ہیں جس کی جانچ ای ڈی کررہی ہے جس میں حال ہی میں سورین کو سمن کیاگیاہے اور ان کے دوقریبی ساتھیو ں کی گرفتاریاں بھی عمل میں ائی ہیں۔


کلکتہ۔ اہل کاروں کی جانکاری کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعہ کے روز جھارکھنڈ اورمغربی بنگال کے ایک درجن سے زائد مقامات پر منی لانڈرنگ کے معاملے میں چھاپے مارے ہیں جس میں مبینہ فرضی دستاویزات کا ستعمال ان ریاستوں میں ڈیفنس کی اراضی فروخت کرنے کے لئے کیاگیاتھا۔

رانچی او راس کے آس پاس کے اٹھ مقامات اور کلکتہ میں چار مقامات جس میں گرفتار کئے گئے کاروباری امیت اگرول سے متعلق مقاما ت بھی شامل ہیں‘ وفاقی ادارے نے چھاپے مارے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ ای ڈی کو بعض رائیل اسٹیٹ ڈیلرس‘ خانگی افراد اور اس سے متعلق لوگوں کی تلاش ہے۔

ان کا کہناہے کہ جھارکھنڈ پولیس کی جانب سے ڈیفنس کی اراضی کی خرید وفروخت میں فرضی دستاویزات کے مبینہ استعمال کے متعلق درج ایف ائی آر کے بعد ای ڈی اس معاملے کی جانچ کے لئے آگے ائی ہے۔

پچھلے ماہ اگروال کوای ڈی نے جھارکھنڈ چیف منسٹر ہیمنت سورین کے خلاف درج دو مفاد عامہ کی درخواستیں داخل کرنے والے درخواست گذار کے وکیل راجیوکمار کو”جھانسہ“ میں لینے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔

مذکورہ معاملے کے تار مبینہ غیرقانونی کانکنی سے بھی جڑیں ہیں جس کی جانچ ای ڈی کررہی ہے جس میں حال ہی میں سورین کو سمن کیاگیاہے اور ان کے دوقریبی ساتھیو ں کی گرفتاریاں بھی عمل میں ائی ہیں۔