منی لانڈرنگ کیس انیل دیشمکھ کو کوئی راحت نہیں

   

Ferty9 Clinic

ممبئی : مہاراشٹرا کے سابق وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ کیس میں آج عدالت سے راحت نہیں ملی۔ عدالت نے دیشمکھ کی ای ڈی تحویل میں 15 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ قبل ازیں دیشمکھ نے عدالت میں جج کو ایک مکتوب دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے ان کو 10 دن سے تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ میں 200 سے زائد سوالات کا جواب دے چکا ہوں۔ میرے پاس اب بتانے کیلئے کچھ نہیں ، جو ای ڈی کو چاہئے۔ میری تحویل ختم کی جائے۔