منی لانڈرنگ کیس : مختار انصاری اور عتیق احمد کے بینک اکاؤنٹس کی ای ڈی نے شناخت کی

   

نئی دہلی9: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی جانچ کے دوران مختار انصاری اور عتیق احمدکے بینک اکاؤنٹس اورکمپنیوں کی نشاندہی کی ہے۔عتیق احمدکے 12 بینک اکاؤنٹس(خاندان اوردیگرناموں سے)کی شناخت کی گئی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق انصاری کے 7 بے نامی بینک اکاؤنٹس ہیں۔شناخت ای ڈی ایسی مزید جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں PMLA کے تحت عارضی طور پر منجمدکر دے گا۔