نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چہارشنبہ کو رابرٹ وڈرا نے ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کالعدم کرنے کے لیے وہ دہلی ہائی کورٹ رجوع ہوئے۔ اس کیس میں ای ڈی کی جانب سے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ وڈرا جو راہول گاندھی کے بہنوائی ہوتے ہیں پی ایم ایل ایکٹ کی مختلف دفعات جو 2002ء میں وضع کی گئی تھیں غیر دستوری قرار دینے کی اپیل کی ہے۔ ان پر لگائے الزامات پر سماعت 25 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔ وڈرا پر منی لانڈرنگ کیس جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ براین اسٹون اسکواٹر، لندن میں واقع پراپرٹی خریدی میں ملوث نہیں جس کی قیمت 1.9 ملین پائونڈس ہے۔ دہلی کی ٹرائل کورٹ نے وڈرا کی عبوری عدم گرفتاری ضمانت کو 25 مارچ تک ملتوی کیا ہے۔ وڈرا کے قریبی ساتھی منوج اروڑہ نے بھی جو وڈرا کی اسکائی لانٹ ہاسپٹالیٹی کے ملازم ہیں، عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔