قبائیلیوں کو عنقریب تھری فیس برقی سربراہی ، جدید کلکٹریٹ عمارت اور ایس پی آفس کا وزیراعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح
کاغذنگر: 30جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے بھی آصف اباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں آج تلنگانہ چیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤنے اپنا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے لگ بھگ 142کروڑ روپے کی تعمیراتی کاموں کی منظوری دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے بی آصف آباد مستقر میں آج لگ بھگ 52 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ کلکٹرعمارت اور ایس پی آفس کے افتتاحی تقریب میں حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کیاپٹر آصف آباد پہنچے۔ تلنگانہ اسپیشل سکریٹری محترمہ شانتی کماری، ڈی آئی جی انجنی کمار، اسپیشل کیمپ سکریٹری محترمہ سمیتا سبروال پہنچے۔ بی آر ایس پارٹی ضلع صدرکونیروکونپارکن اسمبلی اترم سکو، ضلع پرشد چیر پرسن کوا لکشمی نے استقبال کیا۔اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں وزیر داخلہ محمود علی، وزیر جنگلات اے اندراکرن ریڈی،ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہیمنت سہادیو رائو،ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار،کاغذ نگر مونسپل چیئرمین محمد صدام حسین کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ چیف منسٹر کے چندراشیکھر رائو نے ضلع کے تمام بی آر ایس پارٹی ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نئے کلکٹریٹ بلڈنگ، ایس پی آفس، بی آرایس پارٹی آفس، چلڈرن پارک، کمرم بھیم مجسمہ،پٹے جات کی تقسیم کرنے کے بعدآصف آباد میں بھاری عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکاہے، اور گزشتہ نو سالوں سے تلنگانہ کے تمام طبقے کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیاجا رہا ہے۔رائتو بندھو کے ذریعے کسانوں کو فی کس ایک ایکر اراضی کو10 ہزار روپے سالانہ مدد کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ قبائلی افراد کو دو مہینوں کے اندر تھری فیس برقی کنکشن کی فراہمی کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ حلقہ اسمبلی سرپورٹاؤن کو آئی ٹی کالج کی منظوری،کوٹالہ گنگاپر75 کروڑ کی لاگت سے برج کے تعمیراتی کاموں کی منظوری، سرپور ٹاون منی ٹینک کی ترقی کے لیے پانچ کروڑ کی منظوری،دھیں گاوں سڑک کی ترقی کے لیے 32 کروڑ کی منظوری اس کے علاوہ ضلع کے بی آصف اباد کے 335 گرام پنچایتوں کو گرام پنچایت کے لئے10 لاکھ روپئے کی منظورکرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ کاغذ نگر میونسپل کی ترقی کے لئے 25 کروڑ روپئے کی منظوری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت عوامی حکومت ہے۔ اس لئے تلنگانہ حکومت کے دور میں مزید عوامی ترقیاتی کاموں کو انجام دیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ علیحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل کے بعد عوام کو صاف صفائی کا ماحول فراہم کرنے کی غرض سے پٹنہ پرگتی اور پلے پرگتی شروع کیاگیا۔ تاکہ عوام کو خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکے۔انہوں نے کہاکہ مستقرآصف آباد میں میڈیکل کالج کی منظوری اور منچریال سے آصف آباد کے لئے فوروے سڑک کے تعمیراتی کاموں کو انجام دیاتاکہ مقامی عوام کو سہولت ہو سکے، اس کے علاوہ کے سی آر نے کانگریس حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ دھرانی پورٹل کو کانگریس حکومت منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہولیکن تلنگانہ حکومت کسانوں کی بھلائی کی مددکے طور پر دھرانی پورٹل کاآغازکیاہے۔