منی پور اسمبلی انتخابات کی تاریخوں میں تبدیلی

   

امپھال :انتخابی کمیشن نے منی پور میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ کی پولنگ 27 فروری کی جگہ 28 فروری کو ہوگی اور دوسرے مرحلے کی پولنگ 3 مارچ کی جگہ 5 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ریاست میں الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پولنگ کی تواریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منی پور کی 60رکن اسمبلی کیلئے اب پہلی مرحلہ میں 38حلقوں میں پولنگ 28فروری کو ہوگی جبکہ دوسرے مرحلہ میں 22نشستوں کیلئے 5مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے چیف منسٹر پنجایب کے بشمول مختلف قائدی کی اپیل پر پنجاب الیکشن کی تاریح بھی تبدیل کی تھی ۔
اور اب منی پور کی تواریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔