منی پور تشدد‘ سپریم کور ٹمیں آج سماعت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :منی پور ٹرائبل فورم کی طرف سے ایڈوکیٹ ستیہ مترا کی دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ان حملوں کو ریاست میں برسراقتدار پارٹی کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ چیف جسٹس آف انڈیا کی قیادت میں بنچ 8 مئی کو دہلی کی ایک تنظیم کی طرف سے منی پور میں تشدد کی جانچ کیلئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرے گی جس میں تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔6 مئی کو دائر درخواست کو فوری طور پر سماعت کیلئے 8 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں اور جسٹس پی ایس کے ساتھ تین ججوں کی بنچ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔