امپھال۔ 5جولائی (یو این آئی) سیکوریٹی فورسز نے منی پور کے کئی حساس اور سرحدی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جمعہ کے دن انجام دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ امپھال کے مشرقی ضلع میں پورومپت پولیس تھانے کے تحت چنگ کھیئی چنگ پہاڑی کے دامن اور آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران ضبط شدہ ہتھیاروں میں دو 303 رائفلیں ، 303 گولہ بارود کے نو راؤنڈ، ایک 9 ملی میٹر پستول، ایک نمبر 36 ہینڈ گرنیڈ دو زندہ راؤنڈ گولہ بارود اور تین ایم کے -1دھماکہ خیز مواد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حکام نے بارہ 9 ملی میٹر کے زندہ راؤنڈ، دو ڈیٹونیٹر، ایک اے کے -47رائفل ، ایک 9 ملی میٹر ایس ایم جی کاربائن میگزین، ایک 303 ایل ایم جی میگزین، ایک آنسو گیس کا گولہ ، ایک ریڈیو وائرلیس سیٹ چارجر، دو 303 گولہ بارود چارجر کلپ، ایک 81ملی میٹر مارٹر شیل، اور دس خالی 303 کارتوس برآمد کیے ۔