منی پور میں انٹرنیٹ پر پابندی میںمزید پانچ دن توسیع

   

امپھال: منی پور حکومت نے اتوار کے روز ریاست میں موبائل انٹرنیٹ کی خدمات پر پابندی میں 20 ستمبر تک پانچ دنوں کی توسیع کردی ہے ۔ریاست میں 10 ستمبر سے انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد ہیں تاہم براڈ بینڈ خدمات ان لوگوں کو فراہم کی گئیں جنہوں نے یہ اقرار کیا تھا کہ وہ وائی فائی کا استعمال نہیں کریں گے ۔وادی کے پانچ اضلاع میں آج صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کرفیو میں مہلت دی گئی۔ گیارہ پہاڑی اضلاع میں کرفیو نہیں ہے ۔مبینہ کوکی عسکریت پسندوں نے ڈرون، میزائل اور دیگر جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کرکے نئے حملے شروع کیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان حملوں کو روکنے میں ناکامی کے خلاف طلبہ نے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے ۔