امپھال: منی پور کے امپھال میں ناگا مپال کنگجابی لائی کانگبم لیکائی میں یہاں پیر کو دیر رات ایک طاقت ور بم دھماکہ ہوا۔پولیس نے منگل کو کہا کہ تقریباآدھی رات کو ہونے والے اس بم دھماکہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہواکیونکہ علاقہ میں اس وقت کوئی نہیں تھا۔ دھماکہ کی آواز امپھال کے زیادہ تر علاقوں میں سنی گئی۔ دھماکہ سے کھڑکیوں کے شیشے اور گھروں کے دروازے تباہ ہو گئے ۔علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو مشتبہ ایک دو پہیہ گاڑی سے آئے اور بم رکھ گئے ۔