منی پور میں تازہ تشدد ،ایک شخص ہلاک

   

امپھال: منی پور کے کانگچپ میں اتوار کو دو نسلی گروہوں کے درمیان جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ کچھ وقت کے امن کے بعد تازہ تشدد پھوٹ پڑا جب بھاری ہتھیاروں سے لیس مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے شروع کر دیئے ۔ ہفتہ کو مشتبہ کوکی عسکریت پسندوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد کئی علاقوں میں سینکڑوں لوگ باہر آگئے۔