امپھال، 31 اگست (یو این آئی) منی پور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ریاست میں کئی کارروائی کے دوران سات انتہاپسندوں کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں میں غیر قانونی سامان، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کی اور محمد شاہد کو ٹینگنوپال ناکہ چیک پوسٹ سے حراست میں لیا گیا۔ اس کے پاس سے غیر قانونی سگریٹ کے 40 ڈبے برآمد ہوئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک تنظیم کے ایک سرگرم رکن کو امپھال مشرقی ضلع کے یمنام پتلو چنگجیل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹینگنوپال میں بی پی 86 کے قریب چار انتہا پسندوں کو گرفتار کیا۔ ایک الگ کارروائی میں، پولیس نے سنگائی پرو ایف سی آئی کراسنگ سے عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ ایک اور سرگرم جنگجو کو بشنو پور تھانہ علاقہ کی تیرا اُرک چوکی سے گرفتار کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے کونگبا مارو پہاڑی سلسلے سے ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا۔