منی پور میں سیکورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا

   

امپھال، 4 جولائی (یو این آئی) منی پور میں سیکورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے سرحدی اور حساس علاقوں میں آپریشن چلایا، اس دوران کئی غیر قانونی ہتھیار، گولہ بارود اور ممنوعہ سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ امپھال مشرقی ضلع کے ایرل بنگ تھانہ علاقے کے تحت بامون کمپو ماکھا لیکائی علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص کے پاس سے ایک پستول، ایک میگزین، 32 ایم ایم گولہ بارود اور اے کے رائفل کا ایک زندہ کارتوس برآمد کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک دیگر کارروائی میں سیکورٹی اہلکاروں نے ضلع کے چورا چند پور تھانہ علاقے کے تحت ماؤووم گاؤں کے قریب ایک جنگلاتی علاقے سے ہتھیاروں اور آلات کا ایک ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے ۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں رائفلز، پستول، ایک لیتھڈ گن اور ایک اسٹین کاربائن اور دیسی اسلحہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ تلاشی کے دوران دیگر آلات جیسے بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ، مواصلاتی آلات اور جوتے برآمد ہوئے ہیں۔