اس سے قبل پولیس نے چھ ملزمین بشمول ایک نابالغ کوگرفتار کیاہے۔
امپال۔ منی پور میں دوعورتوں کی برہنہ پریڈ او رمبینہ جنسی بدسلوکی کے ضمن میں منی پور پولیس نے ایک او رملزم کوگرفتار کرلیاہے۔ مذکورہ ویڈیو کے ان لائن منظرعام پر آنے کے بعد سے اب تک پولیس نے اس کیس میں سات لوگوں کو گرفتار کرلیاہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ساتویں ملزم کی گرفتاری تھوبال ضلع سے عمل میں ائی ہے۔
اس سے قبل پولیس نے 4مئی کے روز پیش ائے اس گھناؤنے جرم کے ضمن میں چھ ملزمین بشمول ایک نابالغ کوگرفتار کیاہے۔اس واقعہ نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیاتھا
۔ درایں اثناء برہم ہجوم نے اس سے قبل تھوبال کے ویانگجنگ علاقے کے مفرور مشتبہ 20سالہ ایل کابی چندرا اور کلیدی ملزم تھوبال کے یاریپوک گاؤں کے ساکن ہوریم ہیردواس کے گھرجلاکر خاکستر کردئے تھے۔