منی پور میں گھات لگا کر حملہ،ایک جوان ہلاک

   

امپھال: منی پور میں تشدد کا تازہ واقعہ ریاست کے جیری بام ضلع میں پیش آیا ہے جہاں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس میں ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ منی پور پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آوروں نے آسام کی سرحد سے متصل ضلع میں ایک گشتی پارٹی پر شدید فائرنگ کی۔ گشتی قافلے نے بھی جوابی حملہ کیا لیکن حملہ آور جنگل کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ چیف منسٹر ویرین سنگھ نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔